اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقوں میں طالبان کے خلاف پاکستان کی فوج کا آپریشن ان علاقوں کے ہزاروں افراد کے بے گھر ہونے کا باعث بنا ہے ۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایک سرکاری عہدیدار " حاصب خان" نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ تیرہ اکتوبر سے ابتک ایک لاکھ اکہتر ہزار چھ سو کے قریب افراد ان قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج کی کاروائی کے سبب اپنا گھر بار چھوڑ کر جاچکے ہیں۔موصولہ رپورٹ کے مطابق بہت سے لوگ اپنا گھر بار چھوڑکر خیبر پختونخواکے صدر مقام پیشاور اور کوہاٹ فرار کرگئے ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان کے خلاف "ضرب عضب" آپریشن، رواں سال کے اکتوبر ماہ کی پندرہ تاریخ سے شروع ہوا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲